تھیٹر کی دنیا میں نرگس اور زارا اکبر کی پرفارمنس سے بڑی متاثر ہوں ‘ اداکارہ ایمان شاہ

ہفتہ مئی 13:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) اسٹیج کی معروف اداکارہ ایمان شاہ نے کہا ہے کہ تھیٹر کی دنیا میں نرگس اور زارا اکبر کا منفرد مقام ہے اور میں انکی اداکاری سے بڑی متاثر ہوں میری کوشش ہے کہ ان سینئر اداکارائوں کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے اپنا ایک ایسا مقام پیدا کروں کہ میرا نام ڈرامہ بینوں کے ذہنوں میں نقش ہو جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بے شمار اسٹیج ڈراموں میں کام کیا ہے اور میری تمام تر کامیابیوں کے پیچھے خدا کا کرم ،والدین کی دعائیں اور پرستاروں کا بڑا ہاتھ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تھیٹر کی دنیا میں نرگس اور زارا اکبر جیسی بڑی اداکارائوں نے جو مقام بنایا ہے ہر آنے والی اداکارہ کی کوشش ہوتی ہے کہ ان جیسی پرفارمنس کا مظاہرہ کر سکے مگر اس کے لئے مسلسل محنت اور جدوجہد لازمی جز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج ڈرامہ صرف پاکستان میں مقبول ہے حالانکہ بھارت ہم سے رقبے کے اعتبار سے بڑا ملک ہے مگر وہاں پر بھی اسٹیج ڈرامے کو وہ مقبولیت اور عروج حاصل نہیں جو پاکستان میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :