عید الفطر پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی خوش آئند ،

پاکستانی انڈسٹری کو بھرپور سپورٹ ملے گی ‘موسیٰ خان ہمیں موقع کسی صورت میں بھی ضائع نہیں کرنا چاہیے جن فلمسازوں کی فلمیں مکمل ہو چکی ہیں وہ عید پر ضرور ریلیز کریں

ہفتہ 26 مئی 2018 13:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) اداکار و ماڈل موسیٰ خان نے کہا ہے کہ عید الفطر پر بھارتی فلموں کی نمائش نہ ہونے سے پاکستانی فلموں کو سینما گھروں میں اپنا مقام بنانے کا موقع مل رہا ہے جسے کسی صورت میں بھی ضائع نہیں کرنا چاہیے جن فلمسازوں کی فلمیں مکمل ہو چکی ہیں ان کو چاہیے کہ وہ عید الفطر پر اپنی فلموں کی نمائش کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے عید الفطر پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی بڑا خوش آئند اقدام ہے جس سے پاکستانی فلموں کو بھرپور سپورٹ ملے گی اور ان کا مقابلہ آپس میں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے فلمسازوںنے ایک ایک سال قبل اپنی فلمیں مکمل کر رکھی ہیں اور اب ان کے لئے موقع ہے کہ وہ اپنی سرمایہ کاری کو واپس لانے کے لئے عید الفطر پر بھرپور انداز میں اپنی فلمیں ریلیز کریں ۔

انہوں نے کہا کہ طویل عرصے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی بڑے تہوار پر کوئی غیر ملکی فلم پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز نہیں ہو گی اور اس سے ہمیں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے اور اس کے ساتھ ہر ماہ ایک سے دو فلموں کی نمائش بھی کرنی چاہیے تاکہ نئے فلمسازوں کو ایک رحجان میسر آسکے ۔

متعلقہ عنوان :