عمان میں ہر طرف تباہی مچ گئی، تازہ ترین اور خوفناک تفصیلات سامنے آگئیں

عمان میں مکیونو طوفان کے بعد بارشیں اگلے چارروز تک جاری رہنے کا امکان ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع، شہریوںکا انخلاء جاری ،لینڈ سلائیڈنگ سے حاسک اور الشویمیہ شاہراہ بند

ہفتہ 26 مئی 2018 13:59

عمان میں ہر طرف تباہی مچ گئی، تازہ ترین اور خوفناک تفصیلات سامنے آگئیں
مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) عمان کے ساحلی علاقوں میں میکونو طوفان ٹکرانے سے طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ زبردست بارش اور تیز ہوا کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے جبکہ متعلقہ اداروں نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اطمینان دلایا ہے کہ ملک کے تمام ڈیم بحفاظت ہیں ۔ پانی جمع ہونے کی وجہ سے کسی بھی ڈیم میں خطرناک صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ موسلادھار بارش کا سلسلہ اگلے چاروزتک جاری رہے گا ۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے حاسک اور الشویمیہ شاہراہ بند مکمل طور پر بند ہوگئی جبکہ متعدد کمشنریوں کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ صلالہ، صرفیت، المزیونہ ، طاقہ اور دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔الوسطی کمشنری میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔ امدادی ٹیموں نے سیلابی ریلوں کی وجہ سے مزید علاقوں سے شہریوں اور تارکین کا انخلا کروا دیا ہے۔ جبکہ اب تک طوفان کے باعث عمان میں 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور 30 سے زائد لاپتہ ہیں۔