جوہری ڈیل کو بچانے کے لیے عالمی طاقتوں سے مذاکراتی عمل جاری رہے گا، ایران

ابتدائی مذاکرات کے بعد اقتصادی پیکج کے لیے قانونی اور سیاسی ضمانتی حدود کے تعین کی بات چیت کریں گے ،عراقچی

ہفتہ مئی 14:00

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے ساتھ ایک اقتصادی پیکج پر مذاکراتی عمل حقیقت میں جوہری ڈیل کو بچانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق عراقچی نے یہ بیان برطانیہ،، چین،، فرانس،، جرمنی اور روس کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کے بعد دیا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں یہ تعین کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ ممالک ایران کو فائدہ مند پیکیج دے سکتے ہیں۔عراقچی کے مطابق ابتدائی مذاکرات کے بعد اگلے مرحلے میں ایران اقتصادی پیکج کے لیے قانونی اور سیاسی ضمانتی حدود کے تعین کی بات چیت کرے گا۔