شمالی افغان صوبے میں طالبان نے تمام اسکول بند کرا دئیے،ہزاروںطلباء متاثر

طالبان نے اسکول بند کرنے کا اعلان تخار میں اپنے شعبہ تعلیم کے سربراہ کی گرفتاری کے جواب میں کیا،حکام

ہفتہ مئی 14:00

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں طالبان نے تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی حکام نے کہاکہ عسکریت پسندوں کے اعلان سے ہزاروں طلبا متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تخار میں طالبان کے اعلان کے بعد ستائیس پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کو حکام نے بند کر دیا ہے۔ ان اسکولوں میں گیارہ ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم نے طالبان کے اعلان کے بعد کیا۔ طالبان نے اسکول بند کرنے کا اعلان تخار میں اپنے شعبہ تعلیم کے سربراہ کی گرفتاری کے جواب میں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :