شام جانے کی کوشش میں ترکی سے 51 غیرملکی مشتبہ جہادی گرفتار

ہفتہ 26 مئی 2018 14:00

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) ترک پولیس نے استنبول میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے شبے میں 51 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ یہ مشتبہ ملزمان شام جانے کی کوشش میں تھے۔ پولیس کے مطابق یہ حراست میں لیے گئے تمام افراد غیرملکی ہیں۔ واضح رہے کہ اسلامک اسٹیٹ نے حالیہ چند برسوں میں ترکی میں متعدد دہشت گردانہ حملے کیے ہیں، جن میں کم جنوری 2017 کو ایک نائٹ کلب میں کیا جانے والا حملہ بھی شامل ہے، جس میں 39 افراد مارے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :