فلپائن انسانی اسمگلنگ کے جرم میں ایک جرمن شہری گرفتار

مذکورہ جرمن شہری کو چند روز قبل دو لڑکوں کے ساتھ حراست میں لیا گیا ،فلپائنی پولیس

ہفتہ 26 مئی 2018 14:00

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) فلپائن میں ایک 62 سالہ جرمن شہری کو انسانی اسمگلنگ اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہاکہ ناکافی شواہد کی بنا پر ملزم کو رہائی تو دے دی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے تفتیش ابھی جاری ہے۔ فلپائن کی پولیس نے تاہم کہا کہ رہائی کے باوجود ملزم ملک چھوڑ نہیں سکتا۔ مقامی پولیس کے مطابق اس جرمن شہری کو 16 مئی کو دو لڑکوں کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :