اسلام آبادکے سکولوں اورکالجوں میں بی ایس 16اوراس سے بالا بھرتیاں وفاقی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جارہی ہے

ہفتہ 26 مئی 2018 14:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) اسلام آبادکے سکولوں اورکالجوں میں بی ایس 16اوراس سے بالا بھرتیاں وفاقی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

دارالحکومتی انتظام وترقی ڈویژن کے حکام کے مطابق بی ایس 1سے لیکر بی ایس 14تک مختلف آسامیوں کیلئے بھرتی کاعمل 31دسمبر2017کو شروع کیاگیا تھا تاہم روزانہ اجرت کے کئی ملازمین نے ایف ڈی ای کے اشتہارکے خلاف حکم امتناعی حاصل کرلیاہے جس میں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو بھرتی کے عمل کومزید زیرعمل لانے سے منع کیا گیاہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ بی ایس 16اوراس سے بالا بھرتیاں وفاقی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جارہی ہے۔حکام نے بتایا کہ ریکروٹمنٹ پالیسی 2017ء کے مطابق یومیہ اجرت پرکام کرنے والے ملازمین کوعمر کی رعایت کے ساتھ مشتہرکردہ آسامیوں بابت درخواستیں دینے کی حوصلہ افزائی کی گئی تھی اورانہیں انٹرویومیں پانچ سے زائد نمبروں کی رعایت بھی دی گئی تھی۔حکام کے مطابق یکم جنوری 2013سے مذکورہ سکولوں اورکالجز میں مختلف کیڈرز میں 324ملازمین جن میں 318تدریسی ملازمین شامل ہیں کی تقرری کی گئی ہے۔