ہائیرایجوکیشن کمیشن کے مرکزی دفترکے علاوہ کراچی، لاہور، کوئٹہ اورپشاورکے علاقائی دفاترمیں ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جاری

ہفتہ 26 مئی 2018 14:01

ہائیرایجوکیشن کمیشن کے مرکزی دفترکے علاوہ کراچی، لاہور، کوئٹہ اورپشاورکے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ہائیرایجوکیشن کمیشن کے مرکزی دفترکے علاوہ کراچی، لاہور، کوئٹہ اورپشاورکے علاقائی دفاترمیں ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

وزارت وفاقی تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت کے حکام کے مطابق ہائیرایجوکیشن کمیشن کے اسلام آبادمیں واقع مرکزی دفترکے علاوہ کراچی، لاہور، کوئٹہ اورپشاورکے علاقائی دفاترمیں بھی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے تاکہ شہریوں کوڈگریوں کی تصدیق کے عمل میں آسانی ہوں۔

حکام نے بتایا ہے کہ ڈگریوں کی تصدیق کیلئے فیس صرف ایچ بی ایل برانچ سیکٹر ایچ ایٹ اسلام آباد میں جمع کرانے کی بات درست نہیں،حکام کے مطابق ملک بھرمیں حبیب بنک لمیٹڈ کی تمام شاخوں میں ڈگریوں کی تصدیق کرانے کی فیس جمع کرائی جارہی ہے۔