وہ ملک جہاں بچے کو پیدائش سے قبل ہی قتل کرنے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے

ہفتہ 26 مئی 2018 14:19

وہ ملک جہاں بچے کو پیدائش سے قبل ہی قتل کرنے کی منظوری دیے جانے کا امکان ..
ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) آئرلینڈ میں گزشتہ روز ہوئے ریفرنڈم میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ عوام کی بڑی اکثریت نے 1983ء کے اس قانون میں ترمیم کے حق میں رائے دی ہے جس کے تحت اسقاط حمل پر عائد پابندی ختم ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ قانون کے تحت کسی خاتون کو اسقاط حمل کی اجازت فقط اس صورت میں ہے، اگر اس کی زندگی خطرے میں ہو۔ اس ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان آج متوقع ہے۔ حکومتی منصوبہ یہ ہے کہ قانون میں تبدیلی کرتے ہوئے حمل کے پہلے 12ہفتوں کے دوران کسی خاتون کو اسقاط حمل کا حق تفویض کیا جائے، تاہم اس کے لیے آئینی ترمیم ضروری ہے۔