کم جونگ اٴْن سے ملاقات اب بھی ممکن ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ہفتہ 26 مئی 2018 14:19

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اٴْن سے ملاقات اب بھی مجوزہ تاریخ پر ممکن ہے۔ اس سے قبل ایک مراسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملاقات کی منسوخی کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا یہ ملاقات چاہتا ہے اور امریکی خواہش بھی یہی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر یہ ملاقات ہوتی ہے تو وہ 12 جون کو سنگاپور ہی کے مقام پر یہ ملاقات کرنا چاہیں گے۔ شمالی کوریا کے رہنما سے کسی امریکی صدر کی اس طرز کی ممکنہ ملاقات غیرمعمولی اور تاریخی قرار دی جا رہی ہے جس میں ممکنہ طور کوریائی خطے میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے جیسی پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :