یہودی عبادت گاہ سینیگاگ پر حملہ، سویڈن میں تین مہاجرین کے خلاف مقدمہ

ہفتہ مئی 14:19

سٹاک ہوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) سویڈن میں 3 نوجوان تارکین وطن پر 1 یہودی عبادت گاہ پر حملے کے الزامات کے تحت مقدمہ شروع کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ نے کہا ہے کہ ان تارکین وطن کی عمریں 19 تا24 برس ہیں اور ان میں1 شامی جب کہ 2 فلسطینی ہیں۔ سینیگاگ کی نگرانی کرنے والے کیمروں کی فوٹیج سے ان ملزمان کو شناخت کیا گیا تھا۔ اسثتغاثہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان ملزمان نے مذہب کی بنیاد پر ایک برادری کے خلاف پرتشدد کارروائی کی۔ ملزمان ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :