مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے چار مسافرگرفتار ،جیل منتقل

ہفتہ مئی 15:15

مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے چار مسافرگرفتار ،جیل منتقل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) لاہور ائیر پورٹ پر مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے چار مسافروں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ۔ بتایاگیا ہے کہ دوحہ سے بیدخل انور شفیق نے 2014ء میں جعلی دستاویزات پر ملائیشیاء کا سفر کیا اور گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اوکاڑہ کا رہائشی عمران غیر قانونی طریقے سے سائوتھ افریقہ گیا جہاں اسے باڈر پولیس نے گرفتار کیا ۔ منڈی بہائو الدین کے عبد الحمید کوبحرین سے بے دخل کیا گیا جبکہ بلیک لسٹ میں شامل نارروال کے رہائشی صادق کو دمام سے ڈی پورٹ کیا گیا ۔ چاروں مسافر الگ الگ پروازوں سے واپس پہنچے جنہیں امیگریشن حکام نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد جیل منتقل کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :