رائیونڈ اورچوہنگ سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد

ہفتہ 26 مئی 2018 15:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) لاہور کے مختلف مقامات سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق رائیونڈ سے ملنے والی لاش کی شناخت 58سالہ دلاور حسین جبکہ چوہنگ سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت 40سالہ پروین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :