ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں کرپشن اور بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہیں ‘ڈی ایس پی ٹریفک ملک محمد رئیس

امیدواران لائسنس کے حصول کیلئے براہ راست ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے رابطہ کریں ‘امیدواروں کے ٹیسٹ کے موقع پر گفتگو

ہفتہ مئی 15:15

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) ڈی ایس پی ٹریفک قصور ملک محمد رئیس نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں کرپشن اور بدعنوانی کی کوئی گنجائش نہیں ‘ایجنٹ مافیا کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے امیدواران لائسنس کے حصول کیلئے براہ راست ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے رابطہ کریں ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پولیس لائن گرائونڈ میں نئے لائسنس کے اجراء کیلئے امیدواروں کے ٹیسٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر موٹر وہیکل ایگزامینر چوہدری فرخ سہیل اور انچارج لائسنس برانچ محمد عنایت اللہ بھی موجود تھے ۔موٹر وہیکل ایگزامینر چوہدری فرخ سہیل نے تمام امیدواروں سے ٹریفک اشارے پوچھے اور کامیاب امیدواران سے گاڑی چلوا کر ٹیسٹ لیا ۔ ڈی ایس پی ٹریفک ملک محمد رئیس نے اس موقع پر کہا کہ بغیرڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا قانون کی خلاف ورزی ہے لہذا تمام شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے ۔شہری ٹائوٹ مافیا کے ہتھکنڈوں میں نہ آئیں اور براہ راست ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں رابطہ کر کے قانون کے مطابق اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کا احترام مہذب قوموں کاشعار ہے ۔۔ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے حادثات کی روک تھام کیساتھ ساتھ ٹریفک کے مسائل سے بھی چھٹکارا ملے گا

متعلقہ عنوان :