خیبر پختونخواہ کیلئے نگران وزیر اعلیٰ منتخب ہونیوالے منظور آفریدی کاپشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی سے کیا تعلق نکل آیا۔۔۔ جانئے دلچسپ تفصیلات

ہفتہ 26 مئی 2018 15:20

خیبر پختونخواہ کیلئے نگران وزیر اعلیٰ منتخب ہونیوالے منظور آفریدی ..
 پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26مئی 2018 ء) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کے کزن منظور آفریدی خیبرپختونخواہ کے نگران وزیر اعلی کے لیے نامزد ہوگئے ہیں ۔42سالہ منظور آفریدی کا تعلق باڑہ خیبر ایجنسی ہے، وہ جاوید آفریدی کے فرسٹ کزن جب کہ سینیٹر حاجی ایوب آفریدی کے بھائی ہے اور ان کے دادا حاجی آکا خیل شاہ آفریدی پاکستان آرمی میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں، ان کے کزن مرزا محمد آفریدی بھی فاٹا سے سینٹر ہیں ۔

منظور آفریدی گریجویٹ ہیں اور ان کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔آفریدی فیملی کے ذرائع منظور آفریدی کی نامزدگی کو خاندان کے لیے خوشی اور باعث اعزاز قرار دے رہے ہیں ۔ فاٹا کے خیرپختونخواہ سے انضمام کے بعد اس علاقے سے تعلق رکھنے والے منظور آفریدی کو نگران وزیر اعلی بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے اور حالات کو مزید سازگار کرے گا۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے لیے بھی منظور آفریدی کی کافی کنٹری بیوشن ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی آئینی مدت 31 مئی 2018ءکو ختم ہو جائے گی جس کے بعد نگراں حکومت آئندہ انتخابات تک اپنی ذمہ داریاں سنھالے گی۔مروجہ طریقہ کار کے مطابق نگراں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی طرف سے نام سامنے آتے ہیں اور کسی ایک نام پر اتفاق ہونے پر اسے نگراں وزیراعظم نامزد کردیا جاتا ہے۔پہلے مرحلے میں کسی نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں نگراں وزیراعظم کے انتخاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جاتا ہے اور اگر کمیٹی بھی کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جاتا ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن تجویز کردہ ناموں میں سے کسی ایک موزوں شخص کا انتخاب بطور نگراں وزیراعظم کرتا ہے۔

دوسری جانب صوبوں کے نگراں وزرائے اعلیٰ کے لیے بھی مشاورتیں جاری ہیں اور اب تک صرف خیبرپختونخوا کی جانب سے ہی متفقہ نام سامنے آیا ہے۔