شنگھائی تعاون تنظیم؛رکن ممالک کا سپریم کورٹس کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

ہفتہ مئی 15:34

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء)شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سپریم کورٹس کے صدور اور چیف جسٹسز کا 13واں اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا،جس میں ایک مشترکہ اعلا میے کی منظوری دی گئی،جس پر تمام رکن ممالک نے دستخط کئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چینی دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سپریم کورٹس کے صدور اور چیف جسٹسز کے 13ویں اجلاس میں منظور کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہرکن ممالک کی سپریم کورٹس کے درمیان قانونی تبادلوں اور تعاون سے خطے کے پائیدارامن،سلامتی اور استحکام کو تحفظ دینے میں مدد ملے گی اور تمام رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور خوشگوار ہمسایوں کے دوستانہ تعلقات کو فروغ ملے گا،شرکاء نے اس بات پربھی اتفاق کیا کہ بین الملکی جرائم پر کاری ضرب لگانے کیلئے تعاون کیا جائیگا۔