آبی قلت کے مسئلے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل (اتوار) کو ہوگا

ہفتہ 26 مئی 2018 15:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) آبی قلت کے مسئلے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کل (اتوار) کو ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک میں آبی بحران کے پیش نظر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا جس میں سندھ سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں بھی آبی قلت کا جائزہ لیاجائے گا واضح رہے کہ جمعہ کے روز ایوان زریں میں آبی قلت کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری طور پر بلانے حوالے سے احتجاج کیا گیا تھا ۔