شاہ کوٹ، شاہکوٹ کمسن چرواہا دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا ،

پھندہ لگی لاش برآمد ، ایک ملزم گرفتار

ہفتہ مئی 15:39

شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) شاہکوٹ کمسن چرواہا دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا ، پھندہ لگی لاش برآمد ، ایک ملزم گرفتار ، مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 8 شاہکوٹ کے رہائشی مقبول چنگڑ اور شیخوپورہ کے رہائشی طالب چنگڑ خاندانوں کے مابین عرصہ دراز سے سول مقدمات چلے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے دونوں خاندانوں میں نفرتیں اور دوریاں بڑھ چکی تھیں ، گزشتہ روز مقبول خاندان کا 13 سالہ کمسن احمد چنگڑ بھیڑ بکریاں چرانے کے لئے صبح گھر سے نکلا اور نجی میرج ہال کے عقب میں بکریاں چرا رہا تھا کہ فخرو چنگڑ خاندان کے ریاض عرف راجو ، فوزیہ بی بی ، شہباز حسین ، رمضانی بی بی نے 4 نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر نو عمر احمد کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کر دیا ، احمد کے گھر نہ لوٹنے پر اہلخانہ کو تشویش ہوئی تو انہوں نے تلاش شروع کر دی جو کہ مقامی پولیس کی مدد سے احمد کی پھندہ لگی لاش نجی گلوریا میرج ہال کے عقب میں کھیتوں سے برآمد ہوئی ، پولیس تھانہ سٹی شاہکوٹ نے مقدمہ درج کر کے شیخوپورہ کے رہائشی ریاض ولد طالب چنگڑ کو گرفتار جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔