ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 9جون تک ملتوی

ہفتہ 26 مئی 2018 15:47

ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) حتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت گواہ کے پاس موجود دستاویزات نامکمل ہونے کی وجہ سے 9جون تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کو احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔۔عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین بیرون ملک میں ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے تاہم ریفرنس میں شریک ملزمان زوہیر زوہیر صدیقی، شعیب وارثی و دیگر پیش ہوئے۔عدالت میں نیب کے 2 گواہ پیش ہوئے تاہم انکے پاس موجود دستاویزات نامکمل ہونے کے سبب عدالت نے کارروائی 9جون تک ملتوی کردی۔