بفرزون کے علاقے میں ڈکیتیوں کی واردات میں اضافہ

رات گئے نجی مارٹ پر مسلح ملزمان کا دھاوا لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی گئی

ہفتہ 26 مئی 2018 15:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) بفرزون کے علاقے میں ڈکیتیوں کی واردات میں اضافہ علاقہ مکین پریشان پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان، رات گئے نجی مارٹ لوٹ لیا گیا اور پولیس خواب خرگوش کی نیند سوتی رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانہ کی حدود بفرزون کے علاقے میں رات گئے نجی مارٹ پر مسلح ملزمان کا دھاوا لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی گئی۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے نجی مارٹ میں داخل ہو کر عملے کو بھی یرغمال بنا یا۔واضح رہے اس سے قبل بھی بفرزون کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر دو شہری بھی جاں بحق ہوئے تھے لیکن اب تک پولیس کی جانب سے ملزمان کا سراخ نا لگایا جا سکا جو کہ سینٹرل پولیس کے لئے سوالیہ نشان ہے