کراچی میں امراض قلب کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ

تین ماہ کے دوران شہرکی مختلف سڑکوں پر قائم 6چیسٹ پین یونٹس میں ایک ہزار ایسے افرا د کو لایا گیا جنہیں دل کادورہ پڑا تھا

ہفتہ 26 مئی 2018 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) کراچی میں امراض قلب کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔گزشتہ تین ماہ کے دوران شہرکی مختلف سڑکوں پر قائم 6چیسٹ پین یونٹس میں ایک ہزار ایسے افرا د کو لایا گیا جنہیں دل کادورہ پڑا تھاجبکہ قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی میں دل کا دورہ پڑنے والے قریبا دو ہزار افرا د کی گزشتہ تین ماہ کے دوران پرائمری پی سی آئی کی گئی۔

شہر میں امراض قلب میں اضافے کے اسباب پر گفتگو کرتے ہوئیملک کے معروف ماہرامراض قلب اور قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیگیٹیو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ندیم قمر نے بتایا کہ دل کے دورے کی ایک بڑی وجہ صحت مند طرز زندگی کو ترک کرنا ہے ، شہری ورزش نہیں کرتے ، اپنی خوراک کا خیال نہیں کرتے ، غیر معیاری تیل میں بنی ہوئی اشیا کا استعمال کرتے ہیں بازاروں سے مضر صحت کھانے کھاتے ہیں جبکہ جنک فوڈ بھی بے دریغ استعمال کرتے ہیں جو دل کے دورے کی ایک وجہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ذیابطیس ، ہائی بلڈ پریشر اور تمباکو نوشی سے بھی دل کا دورہ پڑتا ہے ۔ عموما تیس سال کے عمر کے افراد کو دل کے دورے کی بڑی وجہ تمباکو نوشی ہیاس سلسلے میں عوام میں آگہی کی کمی ہے ۔عوام کو چاہیے کہ گھر کے بنے ہوئے معیاری کھانیبالخصوص سبزیاں استعمال کریں ،تمباکو نوشی سے گریز کریں اور روزانہ تقریبا 40منٹ ورزش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے زمانے میں لوگ زیادہ پیدل چلتے تھے لیکن اب دکان تک بھی جانا ہو تو گاڑی کا سہارا لیتے ہیں عوام بنیادی طور پر آرام طلب ہوگئے اگر عوام صحت مند طرز زندگی اپنائیں گے تو دل کے دورے پڑنے میں خاطر خواہ کمی ہو سکے گی

متعلقہ عنوان :