ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس ،

سکولز میں ایل این ڈی ہدف کا جائزہ

ہفتہ 26 مئی 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آٖفس نادر ہال میں ہوا۔۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عابد شوکت، سی ای او ایجوکیشن زاہد بشیر گورائیہ اور ڈی او ملک احسان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عابد شوکت نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تحصیل وائز سکولز میں ایل این ڈی ہدف کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی ایم او عابد شوکت نے ڈی سی لاہور کو بتایا کہ تحصیل وائز ڈی ای او میل کی کارکردگی سٹی ڈویژن میں 100%،کینٹ میں 91%،رائیونڈ میں 91%، ماڈل ٹائون میں91%،اور شالامار ڈویژن میں 82% رہی۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ سکولوںمیں ٹوائلٹ گرمیوں کی چھٹیوں میں تعمیر کئے جائیں اور ٹارگٹ کو پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ این ایس بی فنڈز کو سکولوں میں وائٹ واش کے لئے استعمال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :