کسانو ںکو معیاری زرعی ادویات اور کھاد کی فراہمی سے ہی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے ، میا ںجمیل احمد

ہفتہ 26 مئی 2018 16:01

چیچہ وطنی۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ایڈیشنل کمشنرساہیوال ڈویژن میا ںجمیل احمدنے کہا ہے کہ کسانو ںکو معیاری زرعی ادویات اور کھاد کی فراہمی سے ہی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے جس سے کسانو ںکو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا اور ملک میں اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہو گی -وہ یہاں اپنے دفتر میں ڈویژنل ایڈوائزری کمیٹی کے اجلا س سے خطاب کر رہے تھے جس میں جعلی ادویات او رکھاد کے خلاف جاری مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا -اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت امتیاز احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر رائو اشفاق احمد کے علاوہ دوسرے افسران اور کسانو ںکے نمائندوں نے شرکت کی -انہو ںنے محکمہ زراعت پر زور دیا کہ پانی کی قلت کے موجودہ بحران سے فصلوں کو ہونے والے ممکنہ نقصان سے بچانے کے لئے کسانوں کو مفید مشورے دیں اور ایسی فصلیں کاشت کرنے پر راغب کریں جن میں زرعی پانی کا استعمال کم ہو -انہوں نے زراعی ادویات اور کھادوں کے معیاری ہونے کو یقینی بنانے اور اس سلسلے میں مہم مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کی -اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت امتیاز احمد نے بتایا کہ جعلی ادویات کے خلاف مہم کے دوران سال 2018میں اب تک ساہیوال ڈویژن میں 317سیمپل لئے گئے ہیں جن میں سے 260کے رزلٹ موصول ہو چکے ہیں اور ان میں 255سیمپل مثبت ہیں -5ان فٹ رزلٹ پر ڈیلروں کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے -ایڈیشنل کمشنر میاں جمیل احمد نے محکمہ زراعت سے متعلق عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کی پیروی کرنے اور ان کے جلد فیصلوں کے لئے مختلف محکموں میں رابطہ بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ جعلی ادویات کا گھنائونا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی ہو سکے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے -مارکیٹ کمیٹی چیچہ وطنی کے چیئر مین ساجد بھٹی نے محکمہ زراعت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور چیکنگ کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ کسانوں کو مال نقصانات سے بچایا جاسکی-