محکمہ لائیوسٹاک جانوروں کی بہتر صحت اور زیادہ پیداوار کیلئے نہایت مستعدی سے عمل پیرا ہے، ڈاکٹر غلام مصطفی

ہفتہ 26 مئی 2018 16:01

چیچہ وطنی۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر غلام مصطفی چوہدری نے کہا ہے کہ محکمہ لائیوسٹاک فارمرز کے جانوروں کی بہتر صحت اور زیادہ پیداوار کیلئے نہایت مستعدی سے عمل پیرا ہے ،منہ کھر جیسی بیماری کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خورا ک و زراعت کے تعاون سے ڈویژن بھر میں اس بیماری کے خلاف تیسری حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کامیابی سے مکمل کی ،یہ بات انہو ںنے اپنے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ادارہ ہذا کی اس کامیاب مہم کو اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت نے خوب سراہا اور اس کا اظہار اپنی رپورٹس میں کیا -انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق نے بھی وبائی مرض منہ کھر پر قابو پانے پر محکمہ ہذا کے ویٹرنری ڈاکٹرز ،ویٹرنری اسسٹنٹس اور دیگر عملے کی تعریف کی -

متعلقہ عنوان :