ْمیڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک ڈاکٹر احسان اللہ بیٹنی نے چارج سنبھال لیا

ہفتہ مئی 16:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) نئے تعینات ہونے والے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک ڈاکٹر احسان اللہ بیٹنی نے چارج سنبھال لیا ۔

(جاری ہے)

چارج نے کے بعد انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ٹانک کے شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے تمام دستیاب وسائل کوبر وکار لایا جائے گاڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت و کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی غفلت بھرتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈاکٹرز اور دیگر عملہ عوام کو ریلیف دینے میں پیش پیش رہے ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال عملے کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور ان کو درپیش مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کریں گے ہسپتال میں عملے کی کمی کے بارے میں اعلی حکام کوتحریری طورآگاہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :