ڈیرہ اسماعیل خان‘ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

ہفتہ 26 مئی 2018 16:02

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ملتان روڈ بلوچ ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایکس سروس مین 45سالہ پولیس اہلکار قیصر نواز کو تشویشناک حالت کے باعث ملتان ریفر کردیاگیا ،۔پولیس کے مطابق 45سالہ قیصر نواز ولد محمد نواز قوم کھوکھر سکنہ کچی پائند خان یونیورسٹی ٹول پلازہ ڈیوٹی پر جانے کے لئے موٹر سائیکل پر روانہ ہوا ۔

(جاری ہے)

ملتان روڈ بلوچ ہوٹل دیداور نرسری کے قریب پہنچنے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹر ز کے مطابق اس کے جبڑے اور گردن میں لگنے سے اسے تشویشناک حالت میں ملتان ریفر کردیاگیا ہے۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔