گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث فاٹا اور خیبر پختونخوا سے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرد مہاجرین کی وطن واپسی میںکمی

ہفتہ 26 مئی 2018 16:02

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) رمضان المبارک اور گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث فاٹا اور خیبر پختونخوا سے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرد مہاجرین کی وطن واپسی میںکمی آگئی ہے ۔گزشتہ تین مہینوں کے دوران رجسٹرڈ افغان مہاجرین میں سے چھ ہزار جبکہ غیر رجسٹرڈ بیس ہزار مہاجرین وطن وآپس جاچکے ہیں ۔خیبرپخونخوا ،فاٹا ،خیبر بلوچستان سے زیادہ واپسی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک اور گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپس جانے والے فغان مہاجرین کے موقف کے مطابق روزوں میں وطن واپسی کے حوالے سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔عید الفطر کے بعد واپسی میں تیزی ہوگئی جس کے لئے رجسٹرڈ افغان مہاجرین نے یو این ایچ سی آر مراکز سے رابطے کیے ہیں ۔رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے افغان مہاجرین کو فی کس دوسو ڈالر دیئے جاتے ہیں ۔