سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کا آغازکل ہو گا، رافیل نڈال مینز اور اوسٹاپینکو ویمنز سنگلز میں اعزاز کا دفاع کریں گی، مینز اینڈ ویمنز سنگلز چیمپئنز کو 2.2 ملین یوروز انعامی رقم ملے گی

ہفتہ 26 مئی 2018 16:02

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کا آغاز کل اتوار سے فرانس میں ہو گا، میگا ایونٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے، ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم میں 3 ملین یوروز کا اضافہ کر دیا گیا، مینز اینڈ ویمنز سنگلز چیمپئنز 2.2 ملین یوروز کے حقدار ٹھہریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سال کا دوسرا گرینڈ سلام ٹورنامنٹ آج اتوار سے شروع ہو رہا ہے جس میں نامور مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، کلے کورٹ کے بادشاہ ہسپانوی سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال مینز سنگلز ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کریں گے، انہیں ریکارڈ دس بار فرنچ اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، ان کی حالیہ فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اس بار بھی ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، ویمنز سنگلز میں لٹوین کھلاڑی اوسٹا پینکو اعزاز کا دفاع کریں گی۔

(جاری ہے)

اس بار ایونٹ کیلئے مجموعی طور پر 48 ملین یوروز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے، مینز اینڈ ویمنز سنگلز کے فاتح کھلاڑیوں کو 2.2 ملین یوروز انعام ملے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ایونٹ 10 جون کو اختتام پذیر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :