ویسٹ انڈیز کا سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان،

ڈیوون سمتھ کی 3 برس دوبارہ واپسی، جہمر ہیملٹن پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب

ہفتہ 26 مئی 2018 16:02

کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) کرکٹ ویسٹ انڈیز کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ سری لنکا کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ڈیوون سمتھ کی 3 برس بعد دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری مرتبہ اپریل 2015ء میں ٹیسٹ میچ میں ملک کی نمائندگی کی تھی، وکٹ کیپر بلے باز جہمر ہیملٹن پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، سنیل امبرس، جرمین بلیک ووڈ اور ریمن ریفر کو ڈراپ کر دیا گیا، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 6 جون سے ہو گا۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ سکواڈ کپتان جیسن ہولڈر، دیوندرا بیشو، کریگ بریتھویٹ، روسٹن چیس، میگل کمنز، شین ڈورچ، شینن گبرائل، جہمر ہیملٹن، شمرون ہٹمائر، شے ہوپ، کیرن پاویل، کیمر روچ اور ڈیوون سمتھ پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :