آئی پی ایل 2018ء، چنائی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں کل آمنے سامنے ہوں گی

ہفتہ 26 مئی 2018 16:02

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) گیارہویں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل کل اتوار کو وینکھڈے اسٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائے گا، چنائی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں چنائی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، حیدرآباد اور چنائی کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر 9، 9 فتوحات کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہی تھیں، کوالیفائر ون میں دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوئیں تو چنائی نے حیدرآباد کو ہرا کر براہ راست فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، کوالیفائر ٹو میں حیدرآباد نے کولکتہ نائٹ رائیدرز کو زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، اب دونوں ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آج اتوار کو مدمقابل ہوں گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :