کراچی میں گرمی کی شدت تو کم ہوگئی ‘

لیکن بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ‘بجلی نہ ہونے سے پانی کی قلت کا بھی سامنا

ہفتہ مئی 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) کراچی میں گرمی کی شدت تو کم ہوگئی ،لیکن بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی نہ ہونے سے پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ کراچی کے مسائل بڑھتے ہی جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

کبھی گلی محلوں میں جمع کچرا کبھی سیوریج کے مسائل ، کبھی شدید گرمی تو کبھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہے۔شہری کہتے ہیں پانی آنے کا وقت ہوتا ہے تو بجلی چلی جاتی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی اور پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔