ڈاکٹر بننا چاہتی تھی مگر شوبز کی دنیا میں آگئی‘ ماڈل ونیزہ احمد

ہفتہ 26 مئی 2018 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) ماڈل ونیزہ احمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھی مگر شوبز کی دنیا میں آگئی‘ سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا کہ جب میں کالج میں تھی تو اسی وقت میں نے ماڈلنگ شروع کر دی تھی اور 20سال کے عرصے کے دوران ماڈلنگ کے ساتھ چند ایک ڈرامہ سیریلز میں اداکاری بھی کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ڈاکٹر بننا چاہتی تھی مگر شوبز کی دنیا میں آگئی آج کل میری زیادہ توجہ ڈریس ڈیزائننگ کی جانب مرکوز ہے۔ میں اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ اپنے شوہر کو دیتی ہوں جنہوں نے قدم قدم پر میرا ساتھ دیا۔

متعلقہ عنوان :