معروف موسیقار وجاہت عطرے کی دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا

ہفتہ 26 مئی 2018 16:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) پنجابی فلموں کیلئے بے شمار دھنیں تخلیق کرنے والے موسیقار وجاہت عطرے کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا ہے۔ چالیس سالہ کیرئیر کے دوران وجاہت عطرے نے تین ہزار سے زائد گانوں کی دھنیں ترتیب دیں۔

(جاری ہے)

لازوال دھنوں کے خالق اور پنجابی فلموں میں سروں کے بے تاج بادشاہ وجاہت عطرے نے پاکستانی فلم انڈسٹری موسیقی کی پرسوز دھنیں عطا کیں۔

انیس سو اڑسٹھ میں فلم پرستان سے کیریئر کا آغاز کرنے والے وجاہت عطرے کے پہلے ہی گانے نے دھوم مچا دی تھی۔1974ء میں فلم ’نوکر وہٹی دا‘ نے انہیں شہریت کی بلندیوں پر پہنچایا تو ان کے گانے ’’زندگی تماشہ بنی‘‘ نے انہیں صفِ اول کے موسیقاروں میں لاکھڑا کیا۔ وجاہت عطرے نے کم و بیش چار سو فلموں میں تین ہزار سے زائد گانوں کی دھنیں ترتیب دیں۔

متعلقہ عنوان :