اسپاٹ فکسنگ کیس، سلمان نصیر نے ناصر جمشید کیخلاف گواہی دیدی

پی سی بی میں ناصر جمشید کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، کرکٹ بورڈ اوپنر پر تاحیات پابندی لگوانا چاہتا ہے، وکیل

ہفتہ مئی 16:25

اسپاٹ فکسنگ کیس، سلمان نصیر نے ناصر جمشید کیخلاف گواہی دیدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں سلمان نصیر کی گواہی سے ناصر جمشید کیخلاف کیس مضبوط ہوگیا ہے،،پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں ناصرجمشید کیخلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت ہوئی اور پی سی بی کی جانب سے وکیل سلمان نصیر بطور گواہ پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے گواہان پیش کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، سلمان نصیر کی گواہی سے ناصر جمشید کیخلاف کیس مضبوط ہوگیا ہے۔

اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر)اعظم اگلی سماعت پر ہمارے اگلے گواہ کے طور پر پیش ہوں گے، ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ نے کہا کہ پی سی بی میں ناصر جمشید کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، کرکٹ بورڈ اوپنر پر تاحیات پابندی لگوانا چاہتا ہے۔