لندن ، فٹ بال میچ میں کھلاڑیوں نے ریفری کو حریف بنا لیا

ایک درجن سے زائدکھلاڑی ریفری کے پیچھے دوڑ پڑے، تشدد کا نشانہ بنایا

ہفتہ 26 مئی 2018 16:25

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) لندن میں ترکی کی دو فٹ بال ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں کھلاڑیوں نے ریفری کو ہی حریف سمجھ لیا۔

(جاری ہے)

لیگ کے فائنل میچ کے دوران کسی بات پر بگڑے ایک درجن سے زائدکھلاڑی ریفری کے پیچھے دوڑ پڑے اور اسے کافی تشدد کا نشانہ بنایا۔اسی دوران انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا تاہم تمام کھلاڑی اس سے قبل ہی رفو چکر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :