ْامریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی شریک چیئرپرسن پاک،امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے کوشاں

سفا رتکاری اور دوطرفہ تعاون کے ذریعے پا ک امریکہ روابط مزید مضبوط کرنے کیلئے کام کر ونگی شیلا جیکسن لی کا افطار عشائیے میں اظہارخیال

ہفتہ 26 مئی 2018 16:28

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی شریک چیئرپرسن شیلا جیکسن لی نے پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری لانے کی کوششوں کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفا رتکاری اور دوطرفہ تعاون کے ذریعے پا ک امریکہ روابط مزید گہرے کرنے کیلئے کام کر ونگی۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں پاکستان کے سفارتخانے میں ایک افطار عشائیے میں اظہارخیال کرتے ہوئے امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی شریک چیئرپرسن شیلا جیکسن لی نے پاکستان اورامریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری لانے کی کوششوں کا عزم ظاہر کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ سفارتکاری اور دوطرفہ تعاون کے ذریعے پاکستان اور امریکہ کے درمیان روابط مزید گہرے کرنے کیلئے کام کریں گی۔پاکستان کے سفیراعزازاحمدچودھری نے کہاکہ امن ،محبت اور رواداری دنیا کے تمام مذاہب کی روح ہیں۔اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے مسلمان ،عیسائی، یہودی ،ہندو،بدھ مت اورسکھ مذاہب کے ممتازرہنمائوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پرزوردیا۔