کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ

ہفتہ 26 مئی 2018 16:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) کوئٹہ سمیت صوبہ بلوچستان کے اکثر علاقوں میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 11، قلات میں10، بارکھان اور سبی میں 25، دالبندین اور نوکنڈی میں 23، گوادر، جیونی، تربت اورپسنی میں 26، خضدار اور ڑوب میں 21، لسبیلہ میں 28، پنجگور میں 22 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔