آئل کمپنیز ایڈوائزریز کونسل نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت ،ْبحران کی تردید کردی

ملک میں ضروریات کے مطابق پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کامعقول ذخیرہ موجود ہے ،ْ بیان

ہفتہ 26 مئی 2018 16:45

آئل کمپنیز ایڈوائزریز کونسل نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت ،ْبحران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) آئل کمپنیز ایڈوائزریز کونسل نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت ،ْبحران کی تردید کردی ۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق ملک میں ضروریات کے مطابق پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کامعقول ذخیرہ موجود ہے ۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق ملک میں اس وقت پٹرول کا 3لاکھ ٹن کا ذخیرہ موجود ہے ،ْرواں ماہ کے اختتام تک ایک لاکھ 40 ہزار ٹن مزید پیٹرول درامد کر لیا جائے گا ،ْملک میں پانچ لاکھ 50 ہزار ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کا ذخیرہ موجود ہے ،ْاو سی اے سی کے مطابق اس ماہ کے آخر تک مزید 3 لاکھ ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل آجائے گا ،ْ بیان کے مطابق کراچی سے ملک کے دیگر حصوں کو تیل کی بلا تعطل جاری ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قلت یا بحران کا کوئی خدشہ نہیں

متعلقہ عنوان :