(ن) لیگ نے پنجاب میں ناکام منصوبہ کا ریکارڈ قائم کیا ‘عزیز الرحمن چن

ہفتہ 26 مئی 2018 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے جس منصوبہ کو بھی چھیڑا جائے وہ کرپشن سے آلودہ نکلتا ہے پچھلے دس سالوں میں (ن) لیگ نے پنجاب میں ناکام منصوبہ کا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو سبزباغ دکھا کر اقتدار میں آنے والی مسلم لیگ (ن) کی قیادت اب عوام سے منہ چھپاتی پھر رہی ہے کسی وعدے کی تکمیل نہیں ہو سکی انہوں نے کہا کہ حکومت غریب کو سستی روٹی ،تعلیم، صحت دینے اور غیر ملکی قرضوں سے نجات کے لئے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں بنا سکی۔

ملک میں لوڈشیڈنگ اور غربت کے اندھیرے پھیل رہے ہیں۔ملک کے اہم مسائل دہشتگردی، کرپشن ،نااہلی اور غیر ملکی قرضے ہیں جن پر کوئی توجہ نہیں۔