پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم ایشیا ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے ملائیشیا روانہ

ہفتہ 26 مئی 2018 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم ایشیا ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے ملائیشیا روانہ ہوگئی ۔ ٹورنامنٹ یکم سے گیارہ جون تک کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، تھائی لینڈ اور میزبان ملک ملائیشیا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان کا بھارت سے میچ نو جون کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ملائیشیا میں قومی ٹیم کا پانچ روزہ تربیتی کیمپ بھی لگایا جائے گا۔ایشین ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے روانگی سے قبل قومی ویمن ٹیم کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تین روزہ مختصر کیمپ لگایا گیا، اس سے پہلے تمام کھلاڑی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں مصروف تھیں۔گرین شرٹس کی کپتان بسمہ معروف نئی کھلاڑیوں کی شمولیت کے بعد ٹیم کو مضبوط قرار دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت تمام ٹیموں کو شکست دینا ہدف ہے ۔