نصیرآباد جعفرآبادکے گرین بیلٹ کو تباہی کی جانب دھکیلا جارہاہے،مولاناعبدالمجید جتک

بالان شاخ میں زرعی پانی اپنی جگہ ،پینے کاپانی بھی ناپید ہوگیاہے ،ترقی کے دعویداروں نے نصیرآباد جعفرآباد کو تباہی کے دہانے پہنچادیا ،رہنما جے یو پی

ہفتہ 26 مئی 2018 16:50

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما مولاناعبدالمجید جتک و معروف زمیندار میرمحمد قاسم رند کی قیادت میں ایریگیشن دفتر میں احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت نصیرآباد جعفرآبادکے گرین بیلٹ کو تباہی کی جانب دھکیلا جارہاہے بالان شاخ میں زرعی پانی تو اپنی جگہ پینے کاپانی بھی ناپید ہوگیاہے ترقی کے دعویداروں نے نصیرآباد جعفرآباد کو تباہی کے دہانے پہنچادیا اب تو لوگوں کو پیاس سے مارنے کی ٹھان لی ہے سینکڑوں تالاب خشک ہوچکے ہیں جانور پیاس سے مررہے ہیں پانی کی قلت کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں ضیاع ہونے اندیشہ پیداہوگیا احتجاجی مظاہریسے خطاب کرتے ہوئے مولاناعبدالمجیدجتک میرمحمدقاسم رند نے کہا کہ پانی کی قلت کیوجہ سے کسان کاشتکار زمیندار نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں پٹ فیڈر کینال اور ذیلی شاخوں میں غیر قانونی پائپ غیر قانونی واٹر کورسوں کی بھر مار سے ماہ رمضان میں تحصیل تمبو قیدی شاخ محبت شاخ بالان شاخ مگسی شاخ روپا شاخ عمرانی شاخ اور قبولہ شاخ سمیت دیگر شاخیں ٹیل نہ ہونے کی وجہ سے پینے کے پانی کی شدید قلت پید اہوگئی روزہ افطاری کیلئے پانی کیلئے پریشان علاقے میں پانچ سو زائد پینے کے تالاب خشک ہونے سے مردوں کو غسل دینے کیلئے پانی ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد سے لے جانے پر مجبور ہوگئے بڑے پیمانے پر گائے بیل بکریاں ودیگر جانور پیاس سے مرنے لگے کسانوں زمینداروں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہوگئی ایری گیشن کے آفیسران کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر مصنوعی آپریشن جاری ہے انہوں مذید کہاکہ ماہ رمضان میں محکمہ ایری گیشن کی غلط پالیسوں کی وجہ سے بالان شاخ تحصیل تمبو کی درجنوں کینالوں میں ٹیل کے کسانوں زمینداروں کو پانی نہ پہنچنے کی وجہ سے علاقے میں قحط سالی کا منظر پیش کر رہے ہیں علاقے میں پانچ سو سے زائد پینے کے پانی کے تالاب خشک ہونے کی وجہ سے پینے کا پانی ناپید ہو چکا ہے زمیندار کسان روزہ افطار کرنے کیلئے سخت پریشان ہوئے ہیں بڑے پیمانے پر قیمتی جانور مرنے لگے مظاہرین نے وزیراعلی بلوچستان چیف سیکریڑی بلوچستان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ایری گیشن کے آفیسران سیاسی بینادوں پر مصنوعی آپریشن کر رہے ہیں جبکہ بااثر زمینداروں کے غیر قانونی پائپ لگے ہوئے ہیں۔