قرآن کا دیا نظام ہی لوگوں کے مسائل کا حقیقی حل ہے عوام س قرآ ن سے تعلق مضبوط کریں،مولانا عبدالخالق مندوخیل

قرآن کے نزول کے مہینے میں فضول وقت ضائع کرنے کے بجائے محافل میں شرکت کریں ، رہنماء جماعت اسلامی

ہفتہ مئی 16:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے رہنما عالم دین پروفیسر مولانا عبدالخالق مندوخیل نے نے کہا ہے کہ وزہ ہر حال میں اللہ کے حکم کی بجا آواری کا درس دیتا ہے ۔قرآن کا دیا ہوا نظام ہی لوگوں کے مسائل کا حقیقی حل ہے عوام النا س قرآ ن پاک سے تعلق مضبوط کریںقرآن کے نزول کے مہینے میں فضول وقت ضائع کرنے کے بجائے قرآن کے محفل میں شرکت کی جائیں ترجمہ وتفسیر سیکھنے وسکھانے کی کوشش کی جائیں ۔

قرآن پاک کے درس وتدریس شروع کی جائیں نوجوان بلخصوص طلبہ وطالبات اور ہرطبقہ فکر کے لوگ قرآ ن کے تعلق مضبوط بناکر دنیا وآخرت کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ صوت لقرآن کے جامع مسجد میں دسویں روزے کے قرآن کلاس میں لیکچردیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بالا آخر اللہ کے نظام کی طرف پلٹنا ہی ہو گا ، انسانوں کا بنایا ہوا نظام مفاد پرستی اور استحصال سے کیسے نجات دے سکتا ہی کرپشن چوری ڈاکے ،نااہل وبدعنوان حکمرانوں کی وجہ سے ہم مسائل کے گرداب میں پھسے ہوئے ہیں اللہ کے قانون کا نفاذ مسائل کا حل ہے بدقسمتی سے اسلامی آئین موجود ہے مگر اس پر عمل نہیں ہورہا کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک میں امن و امان نہیں ہو سکتا تمام فسادات کی جڑ کرپشن ہے جس نے پورے ملک کی مشینری کو ناکارہ کر کے رکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سوئس بینکوں کے اکائونٹس میں پڑا حکمران طبقے کا سرمایہ اس بات کا ثبوت ہے کہ "پاکستانی عوام نہایت غریب اور حکمران امیر ہیں ہمارے نام نہاد ""غریب پرور "حکمرانوں اور سیاستدانوں کے اربوں روپے بیرون ممالک کے بینکوں میں جمع ہیں اگر وہ ساری دولت پاکستان واپس آجائے توحکومت کو ایک چیز پر بھی ٹیکس نہیں لگا نا پڑے گا۔ ہمیشہ سے کرپٹ حکمرانوں نے ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اور آج ملک بھر میں مسائل سراٹھا رہے ہیں ان کو حل کرنے کیلئے ویژن کا فقدان ہے۔

حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام معاشی طورپر پریشانیوں کا شکار ہیںاب حکمرانوں کے پاس عوام کو سبز باغ دکھانے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے ، حکومت کی طرف سی2013ء کے انتخابات میں کئے گئے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ عوام کرپشن اور لوٹ مار کے اس نظام سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارے کیلئے جماعت اسلامی کی قیادت کا ساتھ دے ۔