دالبندین کے ممتاز و سینئر استاد محمد زمان بلوچ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا چارچ سنبھال لیا

ہفتہ 26 مئی 2018 16:50

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) دالبندین کے ممتاز و سینئر استاد محمد زمان بلوچ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا چارچ سنبھال لیا تفصیلات کے مطابق دالبندین کے ممتاز و سینئر استاد محمد زمان بلوچ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا چارچ سنبھال لیا انہوں باقاعدہ ایجوکیشن آفس میں آکر کام شروع کردیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈپٹی آفیسر ٹکری عبدالمنان جمالدینی ایل سی حاجی محمد طارق ایل سی حاجی خدا بخش محمد حسنی عبدلرشید محمد یعقوب جے وی ٹی اور ای آئی ایم ایس کے انچارج الطاف حسین ادیگر موجود تھے دالبندین پریس کلب کے صدر حاجی عبدالستار کشانی جنرل سیکرٹری آغا علی دوست بلوچ سینئر صحافیوں میں حاجی فاروق سیاپاد رند قمرزمان گورگیج علی رضا رند علی احمد مینگل ظایر شہزاد نوتیزئی محمد بخش بلوچ فیض اللہ عابد شبیراحمد مینگل ریاض احمد بلوچ اور سینئر استاد ماسٹر صاحب داد کشانی محمد ایوب سنجرانی محمد اعظم کشانی شوکت دورانی و دیگر نے دالبندین کے ممتازو سینئر استاد محمدزمان کو ضلع چاغی کے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کا انچارج دینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایک ایماندار وایک مخلص استاد ہے اور ان کی بدولت ضلع چاغی کے اکثر نوجوانوں نے پڑھ کر ایک مقام پر پہنچا یاہے انہوں نے ایجوکیشن کے بالا حکام کابھی شکریہ ادا کیا ہے انہوں ایک ایماندار و ایک مخلص ایجوکیشن آفیسر کو ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کا چارج دئے کر ضلع چاغی کے عوام کا دل جیت لیا اور ان کی چارچ سنبھالنے سے تعلیم کا معیار بلند ہوگا۔