سرکاری ملازمین کو تین بنیادی تنخواہوں کی ادائیگی پرائیویٹ اداروں کے ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے ،لیاقت علی ساہی

ہفتہ 26 مئی 2018 16:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) مزدور رہنما لیا قت علی ساہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے تمام وفاقی اداروں کے ملازمین کو تین بنیادی تنخواہیں خصوصی طور پر بونس کی مد میں ادا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جو کہ مثبت اقدام ہے لیکن ان کا فیصلہ غیرمنصفانہ ہے ملک بھر کے پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر وہ ملازمین جو تھرڈی پارٹی کنٹریکٹ،ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے ہیں ان پہلی مرتبہ سالانہ بجٹ میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کم سے کم ویجز میں اضافہ نہیں دیا جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں دس فیصد اضافہ دیا گیا ہے اب وفاقی اداروں جو کہ سرکاری ادارے ہیں ان کے ملازمین کو تین بنیادی تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کرنا ملک بھر کے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں تمام اداروں کے ملازمین تین بنیادی تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ملک بھرکے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر رکھے گئے تمام ملازمین کو وزیرعظم جانے سے قبل مستقل کرنے کے احکامات جاری کرکے ملک کے دستور میں فراہم کردہ بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ نواز شریف کے نعرے ووٹ کو عزت دو کو عملی طور پر تقویت فراہم ہو سکیملک بھر کا محنت کش طبقہ غیر منصفانہ فیصلوں کے خلاف پہلے سے جدوجہد کر رہا ہے اگر وزیر عظم نے انصاف پر مبنی فیصلہ نہ کیا تو ایک اور غیرمنصفانہ فیصلے میں اض تصور کیا جائے گا