’’ تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ کانفرنس‘‘ کل فیصل آباد میں منعقد ہو گی

ہفتہ مئی 16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) پاکستان علماء کونسل فیصل آباد کے زیر اہتمام فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور ارض الحرمین الشریفین مملکت سعودی عرب کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہی کیلئے ’’ تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ کانفرنس‘‘ آج ( اتوار )جامعہ عثمانیہ رضا آباد فیصل آباد میں ہو گی ، کانفرنس سے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا حاجی محمد طیب شاد قادری ، مولانا حق نواز خالد ، مولانا رفیق جامی ، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا اسید الرحمن سعید ، علامہ طاہر الحسن خطاب کریں گے ۔ کانفرنس میں مختلف مذہبی و سیاسی قائدین شریک ہوں گے۔