لاہور کے چاروں گندم خریداری مراکز پر بار دانہ کی تقسیم اور گندم وصولی کا عمل جاری ہے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 26 مئی 2018 16:55

لاہور۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ لاہور کے چاروں گندم خریداری مراکز پر بار دانہ کی تقسیم اور گندم وصولی کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور کے چاروں گندم خریداری مراکز پر 217670بار دانہ کی تقسیم کا ٹارگٹ رکھا گیا اور199358بار دانہ کی تقسیم اب تک عمل میں لائی گئی ہے جبکہ بار دانہ کی تقسیم کا92فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گند م کی 178735بوریاں اب تک وصول کی جا چکی ہے اور گندم وصولی کا عمل82فیصد مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ آئندہ آنے والے دنوں میں بھی بار دانہ کی تقسیم اور گندم وصول کا عمل جاری رہے گا۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ اے سی صاحبان اور محکمہ فوڈ افسران اس عمل کی خود نگرانہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :