چنیوٹ، تیز رفتار ڈمپر نے معصوم بچے کی زندگی کا چراغ ہمیشہ کیلئے گل کردیا

ہفتہ 26 مئی 2018 17:09

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) تیز رفتار ڈمپر نے ایک معصوم بچے کی زندگی کا چراغ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے گل کردیا ۔ کالووال روڈ لالیاں کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی سائیکل سوار بچے کو کچل دیا جس سائیکل سوار بچہ جاں بحق۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کالووال روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے گیارہ سالہ کاشف ولد عمران سکنہ محمد والا کو بیدردی سے کچل دیا جس سے بچہ دم توڑ گیا بچہ کچلنے کا واقعہ کے خلاف اہل علاقہ کا خونی ڈمپرز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔کالووال روڈ بلاک کردی گئی ڈمپرز مافیا کیخلاف نعرے بازی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :