چالیس ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی یکم جون ،پریمیئم پرائز بانڈ کی 6جون کو ہو گی

ہفتہ 26 مئی 2018 17:22

چالیس ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی یکم جون ،پریمیئم ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی سال رواں کی 15ویں اور مجموعی طور پر 74ویں قرعہ اندازی یکم جون کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

مرکزقومی بچت کے حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ 40 ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کا پہلا انعام ساڑھے 7 کروڑ روپے کا ایک، اڑھائی کروڑ روپے کے 3 انعامات اور پانچ لاکھ روپے کے 1696 انعامات ہوں گے ۔مرکز قومی بچت کے حکام نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ اسی طرح 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی6 جون2018 کو راولپنڈی میں ہو گی جس کا پہلا انعام 8 کروڑ روپے کا ایک، 3 کروڑ روپے کے تین انعامات اور پانچ لاکھ روپے کے 660 انعامات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :