صوبہ کے 26 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں پیتھالوجی لیبارٹریز کے قیام کا فیصلہ

ہفتہ 26 مئی 2018 17:27

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) پنجاب حکومت کا صوبہ کے 26 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں یورپی معیار کی پیتھالوجی لیبارٹریز کے قیام کا فیصلہ ، ٹوکن فیس کے علاوہ تمام ٹیسٹوں کے اخراجات سرکار برداشت کرے گی ۔پنجاب حکومت کے ذرائع نے قومی خبر رساں ادارے کو بتایاکہ پنجاب حکومت کا صوبہ کے 26 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں نجی شعبہ کے اشتراک سے 3 مرحلوں میں پتھالوجی لیبز قائم کرے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ یہ پیتھالوجی لیبارٹریز وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے صحت مند پنجاب وژن کے تحت قائم کی جائیں گی ۔ ان پتھالوجی لیبارٹریز کے ٹیسٹ کا معیار یورپ کی کسی لیبارٹری سے کم مستند نہیں ہوگا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ عوام کو مفت علاج کی سہولیات دینے کے عہد کے مطابق ان عالمی معیار کی پتھالوجی لیبارٹریز میں صرف معمولی ٹوکن فیس وصول کی جائے گی جبکہ باقی اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔